ساحل عدیم کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد، سخت کارروائی کا مطالبہ

ساحل عدیم کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد، سخت کارروائی کا مطالبہ

ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ساحل عدیم کیخلاف کارروائی کی جائے
ساحل عدیم کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد، سخت کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

4 Jul 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نے خواتین کو جاہل قرار دینے اور غیر اخلاقی کمنٹس پر خود ساختہ مذہبی اور موٹویشنل اسپیکر ساحل عدیم کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی سیدہ ماروی فصیح نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جس میں لکھا گیا ہے کہ ایوان نام نہاد موٹیوشنل اسپیکر ساحل عدیم کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں اُس نے ملک کی 95 فیصد خواتین کو جاہل قرار دیا۔

متن میں لکھا گیا ہے کہ ساحل عدیم کا تبصرہ ہماری مذہبی، سماجی اور قانونی اقدار کی خلاف ورزی ہیں اور اس کی وجہ سے خواتین کو کرب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ساحل عدیم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے بیانات دینے والے گریز کریں۔

خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ ساحل عدیم کے متعصبانہ ریمارکس کی وجہ سے بحیثیت عورت اور نمائندہ سندھ اسمبلی میرا اور میری طرح کی ہر عورت کا استحقاق مجروح ہوا جو ناقابل تلافی نقصان ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!