ساحل عدیم نے اب 95 فیصد خواتین کو مذہبی جاہل قرار دے دیا
ویب ڈیسک
|
12 Jul 2024
ساحل عدیم نے اپنے متنازع بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مذہبی تعلیم کی بنیاد پر یہ بات کی تھی کہ 95 فیصد خواتین کو تعلیمات کا علم ہی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی شو میں ملک کی 95 فیصد خواتین کو جاہل قرار دینے کے بعد ساحل عدیم پر شدید تنقید ہوئی جس پر انہوں نے خاموشی اختیار کی اور گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں آکر اپنے بیان کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ ’’ علم کی بہت سی قسمیں ہیں، اور میں صرف مذہبی خواندگی کا حوالہ دے رہا تھا۔ عدیم نے دعویٰ کیا کہ ٹی وی شو کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی اور سامعین میں سے زیادہ تر چینل کے ملازمین تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پروگرام کے دوران دیگر اہم باتیں کیں جو وائرل نہیں ہوئیں۔
ساحل عدیم نے کہا "حقیقت یہ ہے کہ میرے الفاظ وائرل ہوئے، قوم کے شعور کو ظاہر کرتا ہے، لیکن یہ اس بات پر بھی روشنی ڈالتا ہے کہ ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔" "مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ جملہ اس طرح پھیل جائے گا۔ میں نے پروگرام سے کچھ کلپس بھی حذف کر دیے، لیکن مجھے نہیں لگتا تھا کہ میرے الفاظ کو اس طرح سیاق و سباق سے ہٹا دیا جائے گا،"
عدیم نے کہا کہ وہ خواتین کی تعلیم کو کم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے تھے اور انہوں نے تسلیم کیا کہ شو میں ان کے ساتھ بحث کرنے والی لڑکی کو اپنی رائے کا حق ہے۔ "اگر یہ لڑکا ہوتا تو میں بھی صبر نہ کرتا‘‘۔
Comments
0 comment