سانحہ گل پلازہ، شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال

سانحہ گل پلازہ، شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال

مدیحہ امام نے اپنے پیغام میں کہا کہ گل پلازہ محض ایک شاپنگ سینٹر ہی نہیں بلکہ کراچی کا ایک اہم ثقافتی ورثہ تھا۔
سانحہ گل پلازہ، شوبز انڈسٹری بھی غم سے نڈھال

Webdesk

|

19 Jan 2026

کراچی: شہر قائد کے معروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے ہر حساس شخص کو اشکبار کردیا ہے۔

اس سانحے پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے

۔گل پلازہ میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گل پلازہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ اربوں روپے کا مالی نقصان بھی ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں اب تک 14 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ 70 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ آگ لگنے کے وقت عمارت کے اندر موجود تھے۔

اس سانحے پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس حادثے کو پوری قوم کے لیے افسوسناک اور بڑے رنج و غم کا سانحہ قرار دیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور نقصانات کے ازالے کی دعا کی۔

اداکارہ سجل علی نے کہا کہ وہ اس اندوہناک واقعے پر دل سے غمزدہ ہیں اور ان کی دعائیں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ علیزے شاہ نے بھی شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے کو ناقابلِ یقین قرار دیا اور زخمی و لاپتہ افراد کے لئے حفاظت کے ساتھ جلد ملنے کی دعا کی ہے۔

 اس کے ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔اداکار علی عباس نے واقعے کو شہر کی مجموعی صورتحال کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کراچی کے عوام کو اپنے نمائندوں کے انتخاب میں سنجیدگی اور دانشمندی سے کام لینا ہوگا۔

اداکارہ ایمن خان نے بھی متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔ اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے پیغام میں کہا کہ گل پلازہ محض ایک شاپنگ سینٹر ہی نہیں بلکہ کراچی کا ایک اہم ثقافتی ورثہ تھا۔

 ان کے مطابق اس سانحے میں ہونے والا جانی نقصان ناقابلِ تلافی ہے، جبکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 20 سے 25 ملین ڈالرز کا مالی نقصان ہو چکا ہے، جو صرف تاجروں کا نہیں بلکہ پورے شہر کا نقصان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!