اسرائیل کو فوری جنگ بندی سے نہ روکنے پر فاطمہ بھٹو عالمی عدالت انصاف سے مایوس

اسرائیل کو فوری جنگ بندی سے نہ روکنے پر فاطمہ بھٹو عالمی عدالت انصاف سے مایوس

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو فوری جنگ بندی روکنے کا کوئی حکم نہیں دیا، فاطمہ بھٹو
اسرائیل کو فوری جنگ بندی سے نہ روکنے پر فاطمہ بھٹو عالمی عدالت انصاف سے مایوس

Webdesk

|

26 Jan 2024

فاطمہ بھٹو نے غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کے بعد فاطمہ بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنا پیغام جاری کیا اور لکھا کہ انہیں اس نے مایوس کیا ہے کیونکہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو جنگی بندی اور کارروائی فوری روکنے کا حکم نہیں دیا۔

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ عدالت نے ویسے تو جنوبی افریقا کے حق میں فیصلہ دیا ہے، اسرائیل کے جرائم دنیا کے سامنے عیاں ہیں اور وہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ یہ کررہا ہے جسے نہ صرف پوری دنیا دیکھ رہی ہے بلکہ عدالتی فیصلے سے اس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ 

فاطمہ بھٹو ایک اچھوت ریاست ہے، اگر انہوں نے فوری جنگ بندی نہیں روکی تو دنیا اسرائیل کو ہمیشہ جنگی مجرم سے کہی زیادہ مجرم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!