سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ختم ہوگئی

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ختم ہوگئی

عبدو روزک کی دبئی کے مال میں رواں سال فروری میں 19 سالہ امیرہ سے ملاقات ہوئی تھی جو دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی تھی۔
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ختم ہوگئی

Webdesk

|

18 Sep 2024

دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار، تاجکستان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار اور بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبدو روزک کی منگنی ختم ہوگئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدو روزک کی دبئی کے مال میں رواں سال فروری میں 19 سالہ امیرہ سے ملاقات ہوئی تھی جو دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی تھی۔

24 اپریل 2024 کو عبدو روزک نے امیرہ سے منگنی کی لیکن منگنی کا اعلان مئی میں کیا تھا اور سوشل میڈیا پر انگوٹھی پہنانے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

تاہم جوڑے کی منگنی صرف 5ماہ بعد ہی ختم ہوگئی ،رشتہ ختم ہونے کی وجہ ثقافتی خلیج کو قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے عبدو روزک کا کہنا تھاکہ مجھے ایسی شریک حیات کی ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط اور زندگی کے نئے سفر کیلئے تیار ہو۔

یاد رہے کہ عبدو روزک 21سال کے ہیں اور دبئی میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں، ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!