سیف علی خان کے بچے اسپتال پہنچ گئے

سیف علی خان کے بچے اسپتال پہنچ گئے

سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر حملے میں چاقو کے وار سے زخمی ہوئے ہیں
سیف علی خان کے بچے اسپتال پہنچ گئے

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

گھر میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان اپنے والد کی عیادت کے لیے لیلاوتی اسپتال پہنچے۔

 مبینہ طور پر یہ واقعہ ممبئی کے باندرا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر جمعرات کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا، جب ایک ڈاکو اداکار کے گھر میں داخل ہوا۔ 

اس پر اداکار کی آنکھ کھلی اور پھر ڈکیتوں کے ساتھ انکی ہاتھا پائی ہوئی ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران انہیں چاقو مار دیا گیا۔

سیف علی خان کے بچے والد کی تیمارداری کیلیے اسپتال پہنچے۔

 ابراہیم اور سارہ علی خان سیف علی خان کی امریتا سنگھ سے پہلی شادی کے بچے ہیں۔

 ہم تم سٹار کی سرجری ہوئی ہے اور وہ انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

 لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے کہا، "سیف کو چھ زخم آئے ہیں، جن میں سے دو گہرے ہیں۔ ایک زخم خطرناک حد تک اس کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔"

 ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ خان کے جسم پر کئی زخم آئے ہیں۔ تاہم، سرجری کے بعد اس کی کمر مستحکم ہے، اور وہ اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں کو حرکت دینے کے قابل ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔

 ابھی تک کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں ہوا ہے اور پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

 کئی بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ جب یہ واقعہ پیش آیا کرینہ اپنے بچوں تیمور اور جیہ کے ساتھ گھر پر تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!