یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر کو رہا کردیا گیا

یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر کو رہا کردیا گیا

پاکستانی پرچم لہرانے پر یونانی پولیس نے مونا خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا تھا
یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر کو رہا کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

پاکستانی سفارت خانے کی بروقت کوششوں اور مداخلت پر یونان میں گرفتار ہونے والی سرکاری ٹی وی کی اینکر پرسن مونا خان کو رہا کردیا گیا۔

دفتر خارجہ نے مونا خان کی گرفتاری کے بعد نوٹس لیتے ہوئے یونانی حکومت سے رابطہ کی اور قونصلر رسائی مانگی تھی جس کے بعد ایک وکیل نے جیل میں جاکر اُن سے ملاقات بھی کی۔

اس کے علاوہ دفتر خارجہ نے ایک مشن کو یونانی حکام سے ملاقات اور رہائی میں کردار ادا کرنے کا ٹاسک سونپا جس کا دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں نتیجہ سامنے آگیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی مداخلت اور کاوشوں کے بعد اینکر پرنس مونا کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ رہائی کے بعد مونا خان بیٹے سے ملنے کیلئے کیٹرینی سے ایتھنز کیلئے روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ یونان میں ہائیکنگ کے دوران مونا خان کو پولیس نے گرفتار کر کے موبائل فون قبضے میں لے لیا تھا، گرفتاری کی اطلاع کوچ یوسف نے دی اور بتایا تھا کہ مونا اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کر ہائیکنگ کے لیے گئیں تھیں۔

مونا خان کی گرفتاری کے بعد ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ یونانی پولیس نے اُنکے ساتھ بدسلوکی کی اور حراست میں لے لیا۔ اینکر پرنس نے دعویٰ کیا تھا کہ تمام ہائیکرز ایک جگہ جمع تھے تو میں نے پاکستانی پرچم نکل کر لہرایا جس پر پولیس نے مجھے گرفتار کر کے حوالات منتقل کردیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!