1 hour ago
آزمائش کے باوجود ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر 1 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کر لیا
ویب ڈیسک
|
26 Jan 2026
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر 1 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کر کے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے تقریباً تین گھنٹے طویل لائیو اسٹریمنگ کی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈکی بھائی اپنے ڈیلی اور فیملی وی لاگز کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کیا۔
اگست 2025 میں ڈکی بھائی کو بیرونِ ملک جاتے ہوئے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد وہ کچھ عرصہ جیل میں بھی رہے۔ ان حالات کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے ناظرین سے رابطہ برقرار رکھا۔
لائیو اسٹریمنگ کے دوران ڈکی بھائی نے کہا کہ مشکل وقت میں بھی انہیں اپنے فینز پر مکمل یقین تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یہ کامیابی ان سب لوگوں کی وجہ سے ہے جو ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے اپنی والدہ کا بھی خاص طور پر ذکر کیا، جنہوں نے فون پر انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ ڈکی بھائی کے بھائی منیب سمیت اہلِ خانہ اور مداحوں نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی محنت، صبر اور مستقل مزاجی کو سراہا۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی کی کامیابی ان نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
Comments
0 comment