بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، جلالپور میں اونچے درجے کا سیلاب، پاک فوج طلب

ویب ڈیسک
|
7 Sep 2025
بھارت کی جانب سے سیلاب سے متعلق تازہ معلومات فراہم کرنے کے بعد پنجاب میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو مطلع کیا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو گا، جس کے باعث ہریکے اور فیروزپور کے علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔
صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مقامی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب، جلال پور پیر والا میں سیلابی صورتحال خراب ہونے کے بعد پاک فوج کو امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ سیلاب سے نمٹنے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
Comments
0 comment