7 hours ago
پرائیوٹ اسکول میں میٹرک کے طالب علم نے کلاس کے ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ویب ڈیسک
|
11 Oct 2025
خانیوال کے ایک ہائی اسکول میں میٹرک کے طالبعلم نے اپنے ہی ہم جماعت کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا جب ملزم زین نے اپنے کلاس فیلو رضوان پر 30 بور پستول سے فائر کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی طالبعلم رضوان کا تعلق لودھراں کمیونٹی سے بتایا گیا ہے اور وہ سرائے سدھو کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کبیر والا اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق زخمی کو پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کبیر والا منتقل کیا گیا، جہاں سے حالت نازک ہونے پر اسے نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا۔ تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اسکول کے طلبہ اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Comments
0 comment