غیر ملکی طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

غیر ملکی طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

پی ای سی-پی جی (گریجویٹ طلبہ کیلیے ایکسچینج پروگرام) کے تحت درخواستیں طلب کر لیں۔
غیر ملکی طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

Webdesk

|

10 Oct 2025

ریوڈی جنیرو: برازیل نے تعلیمی سال 2026 کیلیے پی ای سی-پی جی (گریجویٹ طلبہ کیلیے ایکسچینج پروگرام) کے تحت درخواستیں طلب کر لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پروگرام ان غیر ملکی طلبہ کو اسکالرشپ دیتا ہے جو برازیل کے تسلیم شدہ اعلی تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز)میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پی ای سی-پی جی 2026 پروگرام کے تحت طلبہ مکمل ماسٹرز، مکمل ڈاکٹریٹ یا سینڈوچ ڈاکٹریٹ پروگراموں کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔یہ کورسز بین الاقوامی اسکالرز کو برازیل میں تعلیم حاصل کرنے اور مختلف شعبوں میں جدید تحقیق میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔

درخواست کا شیڈول:دستیاب نشستوں کا اعلان 30 ستمبر 2025 کو کیا جائے گا،درخواستوں کے اندراج کی مدت یکم اکتوبر سے 30 دسمبر 2025 ہے،حتمی نتائج کا اعلان 30 اپریل 2026 کو کیا جائے گا،برازیل میں تعلیم کا آغاز اگست 2026 کو ہوگا۔

درخواست دہندگان کو کیپس الیکٹرانک پورٹل https://inscricao.capes.gov.br کے ذریعے رجسٹر اور درخواستیں جمع کروانی ہوں گی۔

 اسکالرشپ سے متعلق سوالات کو ای میل ایڈریس [email protected] پر بھیجا جا سکتا ہے۔پروگرام کے بارے میں:پی ای سی-پی جی برازیل کی حکومت کا ایک طویل عرصے سے جاری اقدام ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ پروگرام ان غیر ملکی طلبہ کیلیے ہے جو برازیل کی یونیورسٹیوں میں ذاتی طور پر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کرنا چاہتے ہیں تاکہ ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔اس اقدام کے ذریعے برازیل عالمی تعلیمی شراکتوں کو بڑھانے اور مختلف ممالک سے طلبہ اور محققین کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!