خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کا چناؤ، اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا
اسمبلی سیکریٹریٹ نے شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے

ویب ڈیسک
|
11 Oct 2025
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر بروز پیر صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس بلانے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے کاغذات نامزدگی اتوار کی صبح جمع ہوں گے جس کے فوری بعد اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور شام پانچ بجے حتمی فہرست آویزاں کردی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 13 اکتوبر صبح 10 بجے ایوان میں قائدِ ایوان (وزیراعلیٰ) کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اجلاس کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 13 اکتوبر کو بلایا گیا ہے۔
Comments
0 comment