برطانوی پاسپورٹ سے ملکہ الزبتھ کا نشان ختم

برطانوی پاسپورٹ سے ملکہ الزبتھ کا نشان ختم

برطانیہ نے بادشاہ چارلس سوئم کے شاہی نشان والا نیا پاسپورٹ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
برطانوی پاسپورٹ سے ملکہ الزبتھ کا نشان ختم

ویب ڈیسک

|

11 Oct 2025

برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 سے جاری ہونے والے تمام نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس سوئم کا شاہی نشان (Coat of Arms) شامل ہوگا، جو ملک کی نئی شاہی شناخت کی عکاسی کرے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق، نئے پاسپورٹ کا ڈیزائن جدید سیکیورٹی خصوصیات سے مزین ہوگا تاکہ جعلسازی اور غیر قانونی نقل کو روکا جا سکے۔

اس میں ہولوگرافک عناصر، شفاف (translucent) حفاظتی فیچرز اور جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔

پاسپورٹ کے اندرونی صفحات میں یونیسکو کے تحت محفوظ چار برطانوی قدرتی مقامات کی تصاویر شامل ہوں گی۔

Ben Nevis (اسکاٹ لینڈ)

The Lake District (انگلینڈ)

Three Cliffs Bay (ویلز)

Giant’s Causeway (شمالی آئرلینڈ)

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیزائن برطانیہ کے قدرتی حسن اور تاریخی تنوع کو اجاگر کرتا ہے۔

بیان کے مطابق، ملکہ الزبتھ دوم کے دورِ حکومت میں جاری کیے گئے موجودہ پاسپورٹس اپنی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

تاہم، نئے پاسپورٹس میں اب “Her Majesty” کے بجائے “His Majesty” کا عنوان درج ہوگا تاکہ شاہ چارلس سوم کے عہد کی نمائندگی کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، یہ تبدیلی برطانیہ کے سرکاری دستاویزات میں شاہی دور کے تسلسل اور جدیدیت کے امتزاج کی علامت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!