بشری بی بی کا آخری سانس تک عمران خان کیلیے جدوجہد کرنے کا اعلان، اللہ اکبر کا نعرہ لگادیا
ویب ڈیسک
|
25 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آخری سانس تک عمران خان کی رہائی کیلیے جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔
برہان میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے کنٹرینر پر چڑھ کر خطاب کے دوران بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں آخری سانس تک عمران خان کی رہائی کے لیے کھڑی ہوں، پٹھان ایک غیرت مند قوم ہے مجھے امید ہے وہ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑے گی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے بچو اور بھائیوں جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آجاتے، ہم نے یہ احتجاج ختم نہیں کرنا، میں اپنی آخری سانس تک وہیں کھڑی رہوں گی آپ لوگوں کو ہمارا ساتھ دینا ہے اگر کوئی ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے، یہ اِس ملک اور اِس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے پٹھان ایک غیرت مند قوم ہے، وہ آخری وقت تک ساتھ نہیں چھوڑے گی۔
بشری بی بی نے اپنی تقریر کا اختتام اللہ اکبر کے نعرے کے ساتھ کیا۔
Comments
0 comment