کراچی چوری پر گرفتار ڈیفنس کی ماسی، 3 مہنگے ترین فلیٹوں، کروڑوں کی گاڑیوں کی مالکن نکلی، انکشافات

کراچی چوری پر گرفتار ڈیفنس کی ماسی، 3 مہنگے ترین فلیٹوں، کروڑوں کی گاڑیوں کی مالکن نکلی، انکشافات

ماسی نے اپر گزری جیسے مہنگے علاقے میں تین فلیٹ خرید کر کرایے پر دیے ہیں
کراچی چوری پر گرفتار ڈیفنس کی ماسی، 3 مہنگے ترین فلیٹوں، کروڑوں کی گاڑیوں کی مالکن نکلی، انکشافات

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2025

کراچی: ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک ماسی شہناز نے 16 سال کے دوران 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری کر کے شاہانہ زندگی گزارنے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔  

پولیس کے مطابق، شہناز نامی ملازمہ نے انوشہ نامی خاتون کے گھر سے لاکھوں روپے چوری کیے جس میں وہ پکڑی گئی ہے۔ 

دوران تفتیش شہناز نے انکشاف کیا کہ وہ ان پیسوں سے گاڑیاں، فلیٹس اور دکانیں خرید ۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ اس نے 5 گاڑیاں، 3 موٹرسائیکلیں، 3 فلیٹس اور ایک پرچون کی دکان خریدی تھی۔  

شہباز نے پولیس کو بتایا کہ وہ روزانہ کام کے بعد اپنی 65 لاکھ کی گاڑی میں کلفٹن کے مالز میں شاپنگ کرتی تھی اور وہ مہنگے برانڈ والے کپڑے پہنتی ہے۔

شہناز نے اپنی خدمت کیلیے ایک ڈرائیور (حماد) بھی رکھا ہوا تھا۔ اس کے پاس موجود گاڑیوں کی مالیت 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ماسی نے اپر گزری میں کروڑوں روپے کے فلیٹس خریدے، جن میں سے کچھ کرائے پر دیے ہوئے ہیں۔  

اس نے اپنے بیٹے اور ساتھی آصف کے لیے ایک پرچون کی دکان بھی کھول دی تھی۔  

پولیس نے شہناز کے گھر سے 6 لاکھ روپے نقد اور بینک اکاؤنٹس میں 40 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ اب اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔  

یہ کیس ڈیفنس کے ایک بنگلے میں پیش آیا، جہاں شہناز 16 سال سے کام کر رہی تھی۔ پولیس مزید تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!