8 hours ago
64 سالہ شہری کے پیٹ میں پھنسا ٹوتھ برش 52 برس بعد نکال لیا گیا

ویب ڈیسک
|
26 Jun 2025
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں ڈاکٹروں نے ایک غیر معمولی طبی معاملے کا سامنا کیا، جہاں انہوں نے 64 سالہ مریض کی آنت سے 17 سینٹی میٹر لمبا ٹوتھ برش نکالا جو اس کے جسم میں 52 سال سے موجود تھا۔
مریض یانگ (64 سال) پیٹ میں شدید درد کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچا۔ طبی معائنے کے دوران چھوٹی آنت میں غیر معمولی چیز دریافت ہوئی ۔
اینڈوسکوپک سرجری کے ذریعے 80 منٹ کی کوششوں کے بعد ٹوتھ برش نکالا گیا۔
یانگ نے اعتراف کیا کہ وہ 12 سال کی عمر میں غلطی سے ٹوتھ برش نگل گیا تھا ۔ خوف کی وجہ سے اس نے والدین کو بتایا نہیں تھا اور اسے امید تھی کہ برش خود بخود خارج ہو جائے گا ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی غیر معمولی اور خطرناک تھا، برش کے طویل عرصے تک رہنے سے آنتوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا ۔ خوش قسمتی سے برش آنت کے ایک کونے میں محفوظ طریقے سے پھنسا رہا۔
ڈاکٹر نے کہا کہ ایسی صورت میں آنت میں سوراخ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔
اسپتال اور اہل خانہ کے مطابق سرجری کے بعد یانگ کی صحت بہتر ہے، وہ معمول کی زندگی گزار رہا ہے تاہم ڈاکٹروں نے مزید احتیاطی معائنے کی ہدایت کی ہے ۔
Comments
0 comment