دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کیلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری
ویب ڈیسک
|
25 Nov 2024
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
ایاز صادق کی منسٹر انکلیو میں قائم رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے قائدین سے مذاکرات جاری ہیں جس میں دھرنے کا مقام تبدیل کرنے پر قائل کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکرات میں ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور امیر مقام شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اسد قیصر اور سینیٹر شبلی فراز شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو ڈی چوک کے بجائے پشاور موڑ پر احتجاج کی پیش کش کی اور رکاوٹیں ختم کر کے احتجاج کے دوران گرفتار کارکنان کی رہائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب شبلی فراز نے مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات چیت یا مذاکرات ہوں گے وہ بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایت کے مطابق ہوں گے، پی ٹی آئی کا احتجاج عمران خان کے احتجاج تک جاری رہے گا۔
Comments
0 comment