چار ممالک کے شہریوں کی چین میں ویزافری انٹری

چار ممالک کے شہریوں کی چین میں ویزافری انٹری

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ما نِنگ نے بتایا کہ یہ نئی پالیسی پر عملدرآمد 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک جاری رہیگا۔
چار ممالک کے شہریوں کی چین میں ویزافری انٹری

Webdesk

|

29 May 2025

بیجنگ: چین نے سعودی عرب، عمان، کویت اور بحرین کے شہریوں کے لیے 30 دن کی ویزا فری انٹری کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جو ایک سال کے آزمائشی منصوبے کے تحت ہوگا ۔

 عرب ٹی وی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ما نِنگ نے بتایا کہ یہ نئی پالیسی پر عملدرآمد 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک جاری رہیگا۔

ان چار ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو چین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات، تبادلے اور ٹرانزٹ کے لئے ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔

چین اب تمام خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت دے رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ باہمی بنیادوں پر ویزا فری سروس پالیسی پہلے ہی سے نافذ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما نے مزید کہا کہ ہم خلیج تعاون کونسل کے مزید دوستوں کو چین کے سفر کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں ۔اس سے قبل سعودی عرب کو چین کے ساتھ اپرووڈ ڈیسٹی نیشن سٹیٹس حاصل تھا جو یکم جولائی 2024 سے نافذالعمل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!