سعودی عرب پہنچنے والے 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

سعودی عرب پہنچنے والے 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

مرنے والوں میں دو مرد اور تین خواتین شامل ہیں، ایک کی جنت البقیع میں تدفین کردی گئی
سعودی عرب پہنچنے والے 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

30 May 2025

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حج آپریشن اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اب تک 5 پاکستانی حجاج کرام کے انتقال کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پہنچ کر وفات پانے والے حجاج میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں:

ان میں خواجہ محمود (62 سال) چکوال - 4 مئی کو مدینہ منورہ، محمد احسان (69 سال) جامشورو مینہ، کشور سلطان (68 سال) فیصل آباد، کا مدینہ منورہ میں انتقال جبکہ تدفین جنت البقیق قبرستان میں ہوئی۔

اس کے علاوہ گل جان (56 سال) جہلم کا انتقال مکہ مکرمہ میں ہوا، ارشاد بیگم (81 سال) گوجرانوالہ - نجی حج اسکیم کے تحت تھیں، مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں وفات پانے والے تمام پاکستانی حجاج کرام کی نماز جنازہ حرمین شریفین میں ادا کی جاتی ہے اور تدفین مکہ یا مدینہ کے مقامی قبرستانوں میں کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال پاکستان سے تقریباً 179,210 حجاج کرام سعودی عرب گئے ہیں، جن میں سے 89,605 حکومتی حج اسکیم کے تحت جبکہ 89,605 نجی حج اسکیم کے تحت سفر کر رہے ہیں۔

وزارت کے مطابق حج آپریشنز کے آخری مراحل میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حجاج کرام کی رہائش، خوراک اور نقل و حمل کے تمام انتظامات پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ طبی سہولیات کی بھی مکمل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

وزارت نے تمام حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات کی سختی سے پیروی کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!