اگلے 10 روز میں کے پی میں گورنر راج کے معاملے پر پیشرفت متوقع، حکومت نے عندیہ دے دیا

اگلے 10 روز میں کے پی میں گورنر راج کے معاملے پر پیشرفت متوقع، حکومت نے عندیہ دے دیا

اگلے دس روز میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا
اگلے 10 روز میں کے پی میں گورنر راج کے معاملے پر پیشرفت متوقع، حکومت نے عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک

|

30 Nov 2024

حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا اور اس کے لیے اگلے 10 روز انتہائی اہم قرار دیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون بیرسٹر عقیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں کچھ عرصے کیلیے گورنر راج لگانا ضروری اور مناسب اقدام ہوگا

انہوں نے کاہ کہ گورنر راج کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے، اس معاملے پر وزیراعظم کا مؤقف بالکل واضح ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اراکین کی اکثریت بھی کے پی میں گورنر راج کی حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس ساری صورت حال میں مختصر وقت کیلیے گورنر راج لگانے پر غور کیا ہے۔ بیرسٹر عقیل نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں صوبائی اسمبلی میں قرارداد لانے کی کوشش کی جائے گی اگر ناکامی ہوئی تو پھر وزیراعظم ایڈوائس کے ذریعے صدر مملکت سے گورنر راج کی سفارش کریں گے اور پھر یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جائے گا اور اگلے 10 روز میں اجلاس متوقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!