5 hours ago
اسرائیلی فوج کا غزہ میں کارروائیوں کو توسیع دینے کا حکم

Webdesk
|
5 May 2025
تل ابیب : وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اتوار کے روز ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کے بعد کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اسرائیلی فوج نے ایک نیا حکم جاری کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی ریزرو فورسز کو فلسطینی علاقے میں کارروائیوں کو وسیع کرنے کا حکم دے دیا۔ 18 مارچ کو جنگ کی بحالی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔
چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو شکست دینے کے مقصد کے تحت غزہ میں کارروائی کو تیز اور وسیع کرنے اور دبا بڑھانے کے لیے دسیوں ہزار ریزرو اہلکاروں کی بھرتی کی تصدیق کی ہے۔
ایال زامیر نے کہا ہے کہ ہم دیگر علاقوں میں بھی کارروائی کریں گے اور حماس کے تمام زمینی اور زیر زمین ڈھانچے کو تباہ کر دیں گے۔
Comments
0 comment