لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں 20 لاکھ سے زائد افراد شریک

لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں 20 لاکھ سے زائد افراد شریک

گذشتہ رات ریوڈی جنیرو کے ساحل پر لیڈی گاگا کے تاریخی کانسرٹ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے۔
لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں 20 لاکھ سے زائد افراد شریک

Webdesk

|

5 May 2025

ریوڈی جنیرو: برازیل میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کانسرٹ میں بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ رات ریوڈی جنیرو کے ساحل پر لیڈی گاگا کے تاریخی کانسرٹ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے۔

 برازیلین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنایا۔پولیس کا کہنا ہیکہ بم حملیکا منصوبہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیہ اور نوجوانوں میں شدت پسندی پھیلانے والے گروپ نے بنایا تھا۔

انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں گروپ کے سربراہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہیکہ مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد اور کاک ٹیلز  سے دھماکے کرنے کے  لیے کانسرٹ میں شریک لوگوں کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔

مشتبہ افراد نے سوشل میڈیا پر خود کو بطور گاگا گلوبل فین گروپ ارکان متعارف کرایا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے خلاف وزارت سائبر آپریشن کی رپورٹ اور انٹیلی جنس اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!