سرگودھا میں کھیل کے دوران 6 بچیوں کی المناک موت

سرگودھا میں کھیل کے دوران 6 بچیوں کی المناک موت

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
سرگودھا میں کھیل کے دوران 6 بچیوں کی المناک موت

ویب ڈیسک

|

5 May 2025

سرگودھا میں 6 بچیوں کی دم گھٹنے سے المناک موت ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں بچیاں کھیلتےہوئےگندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

بنانے والی بچیوں میں دو بہنیں، پڑوسی اور رشتے دار شامل تھیں۔ المناک حادثے پر اہل خانہ شدید غم کی حالت میں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!