امریکی اڈے نشانے پر ہیں، حملہ ہوا تو جواب دینگے: ایران

امریکی اڈے نشانے پر ہیں، حملہ ہوا تو جواب دینگے: ایران

کوئی جارحیت کی گئی تو ہم ان اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے
امریکی اڈے نشانے پر ہیں، حملہ ہوا تو جواب دینگے: ایران

Webdesk

|

5 May 2025

تہران : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے حوثیوں کے حملوں کے جواب میں ایران پر حملے کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ تہران نے اب اس دھمکی کا جواب دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی یا ہم پر حملہ کیا گیا تو ہم بھرپور اور دو ٹوک جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اڈے ہمارے نشانے ہیں جہاں کہیں بھی ہوں اور جس وقت ہم اسے ضروری سمجھیں گے اگر امریکہ یا اسرائیل کی طرف سے کوئی جارحیت کی گئی تو ہم ان اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!