3 hours ago
پوپ فراسس کی وصیت سامنے آگئی، زیر استعمال گاڑی غزہ کے بچوں کو دینے کا حکم

ویب ڈیسک
|
6 May 2025
روم: پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد جاری ہونے والی ان کی وصیت میں غزہ کے بچوں کے لیے ایک انوکھا اور انسان دوست فیصلہ سامنے آیا ہے۔
پوپ نے اپنی ذاتی گاڑی کو غزہ کے بچوں کے لیے ایک موبائل کلینک میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وصیت کے مطابق پوپ فرانسس کی گاڑی، جو انہوں نے 2014 میں اسرائیل کے دورے کے دوران استعمال کی تھی، کو ایک چلتا پھرتا طبی یونٹ بنایا جائے گا۔
اس موبائل کلینک میں بچوں کے لیے معائنہ، علاج، ویکسینیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اسے خاص طور پر غزہ کے ان علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں طبی سہولیات ناکافی یا غیر موجود ہیں۔
یہ وہی گاڑی ہے جسے پوپ فرانسس نے اسرائیل کے تاریخی دورے کے دوران استعمال کیا تھا۔ اس دورے کے بعد گاڑی اسرائیل میں ہی رہ گئی تھی اور اسے تاریخی اہمیت کی وجہ سے محفوظ کر لیا گیا تھا۔
اب اسے ایک نئے مقصد کے ساتھ غزہ کے بچوں کی خدمت کے لیے وقف کیا جائے گا۔ پوپ فرانسس کی یہ وصیت ان کی انسان دوستی اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں کے لیے ہمدردی کی عکاس ہے۔
اس اقدام سے غزہ کے بچوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ا
Comments
0 comment