کراچی میں بارش اور اربن فلڈنگ کا امکان، الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز میں شدید بارشیں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

ویب ڈیسک
|
7 Sep 2025
محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق ایک نئی وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے دو دنوں کے دوران کراچی سمیت پورے سندھ میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں یہ بارشیں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کی غیر معمولی صورتحال پیدا کر سکتی ہیں۔
موسمی صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ راجستھان پر موجود دباؤ مزید شدت اختیار کر کے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے۔
سندھ حکومت نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیشِ نظر، تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
Comments
0 comment