کراچی سیلابی ریلے میں ہائی روف بہہ گئی، چار لاشیں برآمد، متعدد لاپتہ

ویب ڈیسک
|
10 Sep 2025
شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد گڈاپ ٹاؤن میں سیلابی ریلے میں بہنے والے چوتھے شخص کی لاش نکال لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن سیلابی ریلے سے بہہ کر کونکر ندی میں گرنے والی ہائی روف میں سے لاپتہ ہونے والے ایک اور شخص کی لاش کو نکال لیا گیا جس کے بعد نکالی گئی لاشوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
حادثے میں لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
ایدھی حکام کے مطابق ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے کونکر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے تاہم رات ہونے کی وجہ تلاش کا آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے جو آج جمعرات کی صبح دوبارہ شروع کیا جائیگا۔
ترجمان کے مطابق بدھ کو کونکر ندی میں ڈوبنے والے 60 سالہ گلاب کی لاش کو بھی نکال لیا گیا جس کے بعد ملنے والی لاشوں کی تعداد 4 ہوگئی جس میں ماں نابو ، بیٹا راجا اور باپ متوفی گلاب شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق ایک لاش جاوید نامی شخص بھی نکالی گئی تھی جو کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا ۔
Comments
0 comment