2 hours ago
میڈیا کو یہ کہنا پسند ہے کہ ایران جیت رہا ہے، ٹرمپ
ویب ڈیسک
|
11 Apr 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا بہت نقصان ہو رہا ہے جبکہ میڈیا کو یہ کہنا پسند ہے کہ وہ جنگ جیت رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر تازہ بیان میں کہا کہ میڈیا کو یہ کہنا پسند ہے کہ ایران ’جیت رہا ہے جب حقیقت ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ بری طرح سے شکست سے دوچار ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوے کیے کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی ہے اور ان کا فضائی دفاعی نظام بھی مفلوج ہو چکا ہے۔ ریڈار تباہ ہو گئے ہیں، میزائل پروگرام، ڈرون فیکٹریاں اور ڈرونز کو ختم کر دیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے بڑے رہنما مارے جا چکے ہیں۔‘
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکہ اب دُنیا بھر کے ممالک کے حق میں آبنائے ہرمز کو صاف کرنا شروع کر رہا ہے۔‘
Comments
0 comment