7 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نوٹی فکیشن جاری
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا
ویب ڈیسک
|
24 Aug 2026
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اگست سے رات 12 بجے ہوگا۔
Comments
0 comment