5 hours ago
مودی حکومت پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام ، کاکروچ جنتا پارٹی کا پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
24 Aug 2026
بھارت میں نوجوانوں کی معروف تنظیم ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) نے حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے 5 ستمبر کو دارالحکومت میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا۔
پارٹی کے ترجمان سورو داس کے مطابق یہ پرامن مارچ انڈیا گیٹ سے شروع ہو کر نئی دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر تک جائے گا۔
سی جے پی کی قومی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 25 جولائی کو طلباء تحریک ختم کرانے کے لیے مودی حکومت نے جو وعدے کیے تھے، ان پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ’جنریشن زی‘ (Gen-Z) اور مظاہروں کے دوران متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ کسی قسم کا دھوکہ قبول نہیں کریں گے۔
اس مجوزہ مارچ کی قیادت ’نیٹ‘ (NEET) امتحان کے مسائل کے باعث خودکشی کرنے والے طلبا کے لواحقین اور 20 جولائی کی پولیس گردی کا شکار ہونے والے افراد کریں گے۔
Comments
0 comment