پی ٹی آئی دوبارہ احتجاج کی کال دے اور 300 پارلیمنٹیرین قیادت کریں، حامد رضا کا مطالبہ
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میں سب سے آگے کھڑے ہونے کیلیے تیار ہوں تاکہ اگر گولی چلے تو میں نشانہ بنوں
ویب ڈیسک
|
1 Dec 2024
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے تحریک انصاف کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ نئی حکمت عملی کے ساتھ اسلام آباد میں نئے احتجاج کا اعلان کریں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں حامد رضا نے احتجاج کی اگلی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کیا اور نئی تجویز پیش کی کہ 300 پارلیمنٹیرینز ڈی چوک کی طرف مارچ کی قیادت کریں جبکہ عوام اُن سے 10 کلومیٹر پیچھے ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں سب سے آگے ریلی کی قیادت کروں گا اگر گولیاں چلانی ہے تو پھر وہ پہلے ہمیں نشانہ بنائیں۔
اس سے قبل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حالیہ رپورٹس کو مسترد کر دیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پارٹی 7 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک نئے احتجاج کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
Comments
0 comment