5 hours ago
بیٹے کی سالگرہ پر علیزے نے پھپھو کو بلاکر دل جیت لیے

ویب ڈیسک
|
5 May 2025
لاہور: اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے اپنے بیٹے سلطان کی چھٹی سالگرہ ایک رنگارنگ تقریب میں منعقد کی جس میں انہوں نے اپنی سابقہ نند حمیمہ ملک کو بھی مدعو کیا۔
علیزے کے اس اقدام سوشل میڈیا پر انہیں بہت سراہا گیا، جہاں صارفین نے دونوں خواتین کی بچے کی خوشی کو ترجیح دینے کی تعریف کی۔
علیزے نے انسٹاگرام پر "سلطان مینیا" تھیمڈ تقریب کی تصاویر شیئر کیں، جس میں سلطان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شامل تھے۔
انہوں نے ایک جذباتی پوسٹ میں ماں بننے کے سفر پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
سلطان کی ریسلنگ اور جان سینا میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے، پارٹی کا تھیم بھی اسی طرح ڈیزائن کیا گیا تھا، جس میں ریسلر کی ایک بڑی تصویر ڈیکور کے درمیان نمایاں تھی۔
علیزے نے لکھا: "جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی زندگی ختم ہو گئی ہے، اللہ آپ کو دکھاتا ہے کہ یہ ابھی شروع ہوئی ہے۔ میں نے سلطان کی چھٹی سالگرہ منائی اور میں نے اس کے تمام دوستوں کو مدعو کیا۔ ہر کوئی آیا اور میں ان سب کیشکرگزار ہوں جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔"
انہوں نے انفلوئنسر کرن اشفاق کا بھی خاص شکریہ ادا کیا، جنہوں نے تقریب کے انتظامات میں مدد کی اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔
تصاویر میں حمیمہ ملک کو سلطان اور علیزے کے ساتھ پیار بھرے انداز میں دیکھ کر مدعوین حیران رہ گئے۔ یہ تصویر وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہوئی۔
ایک صارف نے لکھا: "میں 19ویں تصویر دیکھ کر حیران رہ گیا، آپ واقعی قابل تعریف ہیں کہ اپنی سابقہ نند کو بھی مدعو کیا!" جبکہ دوسرے نے کہا: "حمیمہ ملک (پھوپھو) کا بھی شکریہ کہ انہوں نے اس خوبصورت موقع پر شرکت کی!"
علیزے کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا، جہاں لوگوں نے دونوں خواتین کی ماضی کے اختلافات سے بالاتر ہو کر خاندان اور محبت کو ترجیح دینے کی تعریف کی۔
Comments
0 comment