اسلام آباد احتجاج کے بعد سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، نئی فورس قائم
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
اسلام آباد احتجاج کے بعد ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی شناخت اور گرفتاری کیلیے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔
وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کی سربراہی چیئرمین پی ٹی اے کو دی گئی ہے۔
دس رکنی جوائںٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔ ٹاسک فورس حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پروپگینڈے کی تحقیقات کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق کچھ شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جس کا مقصد اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔
جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرےگی اور پھر حکومت کو 10 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
Comments
0 comment