بدبخت باپ کی اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، جرم کا اعتراف کرلیا

بدبخت باپ کی اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، جرم کا اعتراف کرلیا

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا
بدبخت باپ کی اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، جرم کا اعتراف کرلیا

Webdesk

|

16 Jan 2026

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ رونما ہوا، بدبخت باپ نے اپنی ہی2  بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور میں بدبخت باپ کے ہاتھوں اپنی ہی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ  متاثرہ بچیوں کے گھر  پہنچیں، جہاں انہوں نے دونوں بچیوں اور ان کی والدہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اپنی بیٹیوں کی عزت پامال کرنے والا بدبخت باپ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے درندہ صفت مجرم کو قانون کے مطابق نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ بچیوں کے خلاف جنسی جرائم ناقابلِ برداشت ہیں۔

متاثرہ بہنوں اور ان کی والدہ کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ جو باپ درندگی کرے وہ والد نہیں مجرم ہے، قانون اسے نہیں چھوڑے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!