اسپیکر قومی اسمبلی نے بڑا انکشاف کردیا
Webdesk
|
16 Jan 2026
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز بناکر لوگوں سے پیسے طلب کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں اراکین کی کم حاضری کے باعث وقفہ سوالات مؤخر کر دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آن لائن فراڈ سے متعلق گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی آواز میں جعل سازی کے ذریعے لوگوں سے پیسے مانگے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے اعتماد کی بنیاد پر فون کر کے تصدیق کی، جس کے بعد اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
آن لائن فراڈ کے معاملے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ یہ ایک منظم مافیا ہے جو شہریوں کو بلیک میل کرتا ہے اور رینٹ اے اکاؤنٹ کے ذریعے فراڈ کیا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کے پاس 523 اہلکار اور 23 تھانے ہیں، ادارے کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے تاہم اس میں وقت لگے گا۔
Comments
0 comment