وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر ٹرمپ کو نوبل انعام مل ہی گیا

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر ٹرمپ کو نوبل انعام مل ہی گیا

وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر کو امن کا نوبل انعام حال ہی میں دیا گیا جو انہوں نے امریکی صدر جو اعزاز کے طور پر دے دیا
وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر ٹرمپ کو نوبل انعام مل ہی گیا

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2026

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا ماچادو نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران اپنا نوبل امن انعام کی میڈل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دی۔ یہ اقدام وینزویلا میں جمہوریت اور آزادی کی کوششوں کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے کردار پر اظہارِ تشکر کے طور پر کیا گیا۔

ماریہ کورینا ماچادو کو گزشتہ برس جمہوری حقوق کے فروغ اور پرامن سیاسی تبدیلی کی جدوجہد پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے میڈل صدر ٹرمپ کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ وینزویلا کے عوام کی حمایت پر ان کی شکر گزار ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر اس پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے اسے باہمی احترام کی علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک خوشگوار اور قابلِ قدر اقدام ہے۔ وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اس میڈل کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم نوبل انعام دینے والے ادارے کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ نوبل امن انعام نہ تو منتقل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے فرد کو باضابطہ طور پر دیا جا سکتا ہے، البتہ میڈل بطور تحفہ پیش کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ماریہ کورینا ماچادو اس وقت وینزویلا سے باہر ہیں اور عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے تاحال انہیں وینزویلا کی قیادت کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا اعلان نہیں کیا، تاہم انہوں نے عبوری صدر ڈیلسے روڈریگز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!