جنید صفدر اور شانزہ کی شادی، دلہن نے مہندی میں بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنا

جنید صفدر اور شانزہ کی شادی، دلہن نے مہندی میں بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنا

بھارتی ڈیزائنر کے انتخاب پر دلہن کو سوشل میڈیا صارفین کیطرف سے تنقید کا سامنا
جنید صفدر اور شانزہ کی شادی، دلہن نے مہندی میں بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنا

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2026

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کے نواس جنید صفدر اور شانزہ علی روحیل کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں واقع جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر اس وقت بحث چھڑ گئی جب شانزہ علی روحیل کے لباس پر صارفین کی توجہ مرکوز ہو گئی۔ 

تصاویر اور ویڈیوز میں شانزہ کو معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کا روایتی لباس پہنے دیکھا گیا، جبکہ جنید صفدر نے پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائی (HSY) کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا۔

شانزہ کے لباس کے انتخاب پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ پاک بھارت سیاسی صورتحال کے تناظر میں انہیں بھارتی ڈیزائنر کے لباس کے انتخاب میں احتیاط کرنی چاہیے تھی، خصوصاً اس لیے کہ ان کا تعلق ایک نمایاں سیاسی خاندان سے ہے۔

واضح رہے کہ شانزہ علی روحیل، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

 تاہم اس معاملے پر خاندان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب کئی صارفین نے اسے ذاتی پسند کا معاملہ قرار دیتے ہوئے دلہا دلہن کے حق میں بھی آواز اٹھائی اور کہا کہ خوشی کے موقع پر لباس کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!