اسلام آباد احتجاج سے قبل پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطوں کی تصدیق

اسلام آباد احتجاج سے قبل پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطوں کی تصدیق

پی ٹی آئی کی فائنل کال اور احتجاج شروع ہونے کے بعد رابطے ختم جبکہ فاصلے بڑھ گئے ہیں
اسلام آباد احتجاج سے قبل پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطوں کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

2 Dec 2024

پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان 24 نومبر دھرنے سے قبل رابطے ہوئے اور مذاکرات کا دور بھی چلا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 24 نومبرکے دھرنے کی کال کے بعد پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان نہ صرف رابطے ہوئے بلکہ بات چیت بھی ہوئی تاہم فائنل کال مذاکرات میں ڈیڈلاک کی وجہ بنی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال پی ٹی آئی لیڈرشپ کیلیےبھی حیران کن تھی جبکہ بانی پی ٹی آئی سنگجانی کے مقام پر دھرنے کے لیےراضی ہوگئےتھے۔

ذرائع کے مطابق دھرنے سے قبل بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلیے راضی کرلیا گیا تھ جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت مصالحت کا کردار ادا کررہے تھے۔

اسی دوران فائنل کال آئی اور پھر ڈی چوک جانے کا فیصلہ ہوا جس کے بعد پی ٹی آئی اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان فاصلے مزید بڑھ گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!