جرمنی کے سابق معروف فٹبالر لفٹ حادثے میں جاں بحق

جرمنی کے سابق معروف فٹبالر لفٹ حادثے میں جاں بحق

افسوسناک حادثے میں سابق معروف فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر تقریباً 70 میٹر کی بلندی سے نیچے جا گرے
جرمنی کے سابق معروف فٹبالر لفٹ حادثے میں جاں بحق

Webdesk

|

25 Dec 2025

ژابلیاک:  جرمنی کے سابق معروف فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر مونٹی نیگرو کے ایک مشہور اسکی ریزورٹ میں پیش آنے والے دلخراش حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقافسوسناک واقعے نے فٹبال کی دنیا کو سوگ میں مبتلا کر دیا جبکہ حادثے کے وقت ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں جو شدید زخمی ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق 34 سالہ سیباسٹین ہرٹنر مونٹی نیگرو کے شمالی علاقے ژابلیاک کے قریب ساوِن کُک اسکی ریزورٹ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسکی لفٹ پر سوار تھے کہ اچانک لفٹ کی کرسی کیبل سے الگ ہو گئی اور پیچھے آنے والی نشست سے ٹکرا گئی۔

افسوسناک حادثے میں سابق معروف فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر تقریباً 70 میٹر کی بلندی سے نیچے جا گرے اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے مناظر انتہائی ہولناک تھے۔ ہرٹنر کی 30 سالہ اہلیہ نے اپنے شوہر کو اپنی آنکھوں کے سامنے گرتے دیکھا۔ وہ خود لفٹ میں پھنس گئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں بعد انہیں بحفاظت نیچے اتارا، جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث کم از کم 3 دیگر سیاح بھی لفٹ میں ہوا میں معلق رہے جنہیں بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

مونٹی نیگرو حکام نے واقعے کے بعد اسکی لفٹ بند کر دی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا  ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!