ایشیا کپ انڈر 19کے فائنل میں بھارت کو شکست ، سرفراز احمد کی پذیرائی
Webdesk
|
21 Dec 2025
دبئی: ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارت کو شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ایک بار پھر چرچے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19کے فائنل میں پاکستان نے بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو 191 رنز سے شکست دی۔
بھارت کی شکست کے بعد ایک بار پھر سرفراز احمد کی سب تعریفیں کررہے ہیں کیونکہ یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان نے ان کے کردار کے ساتھ ہی بڑے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی۔
اس سے قبل پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 2006 کا انڈر 19 فائنل جیتا اور بھارت کو شکست دی تھی اس کے بعد 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی اٹھائی ۔
اب بطور انڈر 19 ٹیم مینٹور سرفراز احمد کی تربیت یافتہ ٹیم نے ایشیا کپ کے انڈر 19 میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
Comments
0 comment