1 hour ago
اسلام آباد مذاکرات کا پہلا سیشن ختم
دونوں فریقین کے درمیان تقریبا 2 گھنٹے طویل سیشن ہوا
ویب ڈیسک
|
11 Apr 2026
اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات پہلے دن کا سیشن ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسلام آباد میں مذاکرات کا پہلا سیشن ہوا۔
یہ سیشن دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھانے کا وقفہ بھی ہوا جس کے بعد دونوں فریق ایک بار پھر بیٹھے۔
دو گھنٹے طویل اس بیٹھک میں دونوں فریقین کے درمیان کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم کل دوسرا سیشن ہوگا۔
آج ہونے والے سیشن میں پاکستانی حکام بھی موجود تھے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کل کی بیٹھک میں کچھ بریک تھرو ہوگا۔
Comments
0 comment