سیلاب کے باعث اموات میں مزید اضافہ، ہزاروں مویشی بھی ہلاک

15 hours ago

سیلاب کے باعث اموات میں مزید اضافہ، ہزاروں مویشی بھی ہلاک

حکومتی ادارے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، اموات میں اضافے کا انکشاف
سیلاب کے باعث اموات میں مزید اضافہ، ہزاروں مویشی بھی ہلاک

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2025

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے ملک میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ایک ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں سیلاب کے باعث اب تک 863 اموات اور 1147 افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی نقصانات کا حتمی جائزہ دو ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ 

خیبر پختونخوا: سب سے زیادہ جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا ہے، جہاں 484 اموات اور 355 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ، 4,666 گھر، 52 پُل اور 432 کلومیٹر سڑکیں بھی تباہ اور 5,460 مویشی ہلاک ہوئے۔

پنجاب میں 216 اموات اور 625 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ 232 گھروں کو نقصان پہنچا اور 121 مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے۔

بلوچستان میں سیلاب سے 26 افراد کی موت اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 781 گھر، 3 پُل اور 13 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ 62 مویشی ہلاک ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 87 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں 30 اموات اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں 8 اموات اور 3 زخمی ہوئے جبکہ 65 گھروں اور 3 پُلوں کو نقصان پہنچا۔

مجموعی طور پر سیلاب سے اب تک 9,166 گھروں، 672 کلومیٹر سڑکوں اور 239 پُلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 6,200 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!