نئے وزیراعلیٰ کے آتے ہی لاہور کے شہریوں پر کچرا ٹیکس لگانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
1 Mar 2024
مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد صوبے کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات شروع کردیے ہیں۔
تفصیلا کے مطابق مریم نواز نے پنجاب کے دارالحکومت میں سڑک پر پڑے کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیا ہے۔
آج ہونے والے اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیو ایم سی) نے وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور کے ہر گھر پر کوڑا ٹیکس لگانے کی سفارش کی اور کہا کہ کوڑا اٹھانے کیلیے ہر گھر سے 250 روپے بطور ٹیکس وصول کیے جائیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے کمشرل کیلیے 500 سے 10 ہزار روپے ماہانہ ٹیرف عائد کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
مذکورہ ٹیکس لگنے سے پنجاب حکومت کو صرف لاہور سے 12 ارب روپے سے زائد کا سالانہ ریونیو حاصل ہوگا جس سے سرکاری خزانے پر سے ایل ڈبلیو ایم سی کے تقریبا 17 ارب روپے سالانہ اخراجات کا بوجھ کم ہوجائے گا۔
Comments
0 comment