رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سسٹم نے پیش گوئی کردی
رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ویب ڈیسک

|

11 Mar 2024

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران موسم کی پیش گوئی کردی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق رمضان المبارک کے پہلےعشرے کے دوران شہرکا موسم خشک رہنے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ پارہ 32ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے کئی روزکے دوران شہرمطلع خشک اورصاف رہنے کی توقع ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 19اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

شہر میں چندروزکے دوران دومختلف سمتوں شمال مشرقی(بلوچستان) اور جنوب مغربی(سمندری) ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ  کیا گیا، دوپہر کے وقت نمی کاتناسب 57فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان پرموجودمغربی سسٹم کے نتیجے میں دیہی سندھ کےاضلاع جامشورو، دادو، لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، نوشہروفیروز اور شہید بے نظیرآباد میں بدھ کوگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!