سروے: 75 فیصد افراد کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے

سروے: 75 فیصد افراد کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے

سروے گیلپ پاکستان کی جانب سے کروایا گیا
سروے: 75 فیصد افراد کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے

ویب ڈٰیسک

|

29 Feb 2024

گیلپ کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 75 فیصد سے زیادہ ملک اور خواتین اپنے آپ کو پاکستانی کہلوانے میں 'بہت فخر' محسوس کرتے ہیں۔

غیر سرکاری تنظیم گیلپ کی جانب سے کیے گئے یہ سروے 3 سے 18 جنوری کے درمیان کیا گیا، جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے شہری اور دیہی علاقوں سے 1023 خواتین و مردوں نے حصہ لیا۔

حصہ لینے والوں سے سوال کیا گیا کہ "آپ خود کو پاکستانی کہنے پر کتنا فخر محسوس کرتے ہیں؟"

اس کے جواب میں تقریبا 77 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ انہیں اپنی قومی شناخت پر فخر ہے جبکہ 15 فیصد ایسے تھے جنہوں نے کم اور 6 فیصد نے کہا کہ انہیں قومیت اور نسل کی بنیاد پر کوئی فخر نہیں ہے۔

سروے کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ان کے مطالعے میں غلطی کا مارجن 95 فیصد اعتماد کی سطح پر صرف 2 فیصد ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!