10 ارب طیارے کے بعد پنجاب حکومت کا وزرا اور بیورو کریٹس کیلیے 1 ارب 14 کروڑ مالیت کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

10 ارب طیارے کے بعد پنجاب حکومت کا وزرا اور بیورو کریٹس کیلیے 1 ارب 14 کروڑ مالیت کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے باقاعدہ سفارشات حکومت کو ارسال کر دی
10 ارب طیارے کے بعد پنجاب حکومت کا وزرا اور بیورو کریٹس کیلیے 1 ارب 14 کروڑ مالیت کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2026

پنجاب حکومت نے صوبائی وزرا اور بیورو کریٹس کیلیے 1 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نےے رواں سال وزرا اور سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس پر ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے باقاعدہ سفارشات حکومت کو ارسال کر دی ہیں اور حتمی منظوری ملنے کے بعد خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق صوبائی کابینہ کے لیے تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت کی 28 گاڑیاں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان میں ایک لینڈ کروزر، دو ہیول گاڑیاں، پانچ ٹویوٹا گرینڈے آلٹس، دس ٹویوٹا آلٹس اور دس ٹویوٹا یارس شامل ہوں گی۔

اس کے علاوہ دو وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی دو بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وی آئی پی سیکیورٹی کے لیے بھی 27 کروڑ روپے کی 25 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اہم شخصیات کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے انسپکشن ٹیم کے لیے بھی 53 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے۔

ان گاڑیوں میں ڈبل کیبن پک اپ، مختلف ماڈلز کی کاریں، سوزوکی کلٹس اور موٹر سائیکلیں شامل ہوں گی تاکہ ٹیم مختلف علاقوں میں باآسانی دورے اور معائنہ کر سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ان سفارشات کی باقاعدہ منظوری ملے گی، گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!