13 سفارت کاروں اور پی ایس ایل کے 18 براڈ کاسٹرز کو واہگہ کے راستے بھارت بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک
|
27 Apr 2025
پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، پی ایس ایل کے 18 براڈ کاسٹرز کو واہگہ کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔
سفارت خانے کے جن اراکین کو واپس روانہ کیا گیا ان میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی پیر کے روز متوقع ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے اپنے اپنے عملے میں کمی کا فیصلہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے میں یہ کمی جنوبی ایشیا میں امن کی کوششوں کے لیے ایک منفی اشارہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید سرد مہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ادھر واہگہ اور اٹاری سے پاکستانی شہریوں کی آمد جبکہ بھارتی شہریوں کی روانگی کا سلسلہ جاری رہا اور اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے اپنے اپنے عملے میں کمی کا فیصلہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے میں یہ کمی جنوبی ایشیا میں امن کی کوششوں کے لیے ایک منفی اشارہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید سرد مہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
Comments
0 comment