17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا
Webdesk
|
11 Jun 2026
اسلام آباد: مالی سال 2026،27 کیلئے 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے۔ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے متوقع ہے۔
نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 2 ہزار 767 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، معاشی شرح نمو 4 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
مالی سال 2026،27 میں پیٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 727 ارب روپے وصول کرنے کا پلان ہے،،،، قرضوں پر سود کیلئے7 ہزار 824 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ دفاعی شعبے کے لئے تقریبا 3 ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
آئندہ مالی سال تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا خدشہ ہے کیونکہ برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا تخمینہ 70 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
زراعت کی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد مقر، صنعتیں 4 فیصد کی شرح سے ترقی کریں گی۔ بڑی صنعتوں کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد جبکہ خدمات کی کارکردگی 4.2 فیصد رہنے کا تخیمنہ ہے۔
حکومت روزگار کے 20 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنیکیلئے پرعزم ہے۔خدمات کے شعبے میں 11 لاکھ ،صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اورزرعی شعبے میں 4 لاکھ ملازمتوں کا ہدف رکھا گیا ہے۔
قومی اقتصادی کونسل نیآئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم معاشی اہداف کی منظوری بھی دے دی۔تین ہزار669 ارب روپے کا قومی ترقیاتی پلان منظورکرلیا گیا۔
وفاقی پی ایس ڈی پی کا حجم 1000 ارب روپے، چاروں صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2218 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاق اور صوبے مل کر ترقیاتی بجٹ میں ایک ہزار 46 ارب روپے کی بچت کریں گے۔
پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 701 ارب،سندھ میں 110 ارب اورخیبرپختونخوا کے فنڈز میں 109 ارب روپے کمی کی گئی ،فیصلہ کیا گیا کہ دفاع اور وزارت داخلہ کے سوا کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔
Comments
0 comment