18 رکنی کابینہ اراکین کے نام منظوری کے لیے صدر زرداری کو ارسال
کابینہ میں ایک خاتون شامل ہوں گی، ایم کیو ایم کے خالد مقبول وزیر ہوں گے جبکہ محسن نقوی بھی وفاق میں اہم ذمہ داری سنبھالیں گے
Webdesk
|
11 Mar 2024
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کو کابینہ کے اراکین کے ناموں کی تجویز پیش کردی ۔صدارتی منظوری کے بعد یہ وزرا حلف اٹھائیں گے۔
شہباز شریف کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں ماسوائے پی پی کے تمام جماعتوں کے اراکین اسمبلی شامل ہیں، متحدہ کے حصے میں ایک نشست آئی ہے۔
محسن نقوی بھی وزیر داخلہ ہوں گے۔
فہرست میں جلیل عباس جیلانی کا نام شامل نہیں جنہیں وزرات خارجہ کا مشیر تعینات کرنے کی تجویز تھی مگر انہوں نے معذرت کرلی ہے۔
محسن نقوی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ بھی چلائیں گے جبکہ وزارت خزانہ کے عہدے پر ٹیکنو کریٹ کی تعیناتی کا امکان ہے۔ کابینہ میں واحد خاتون شزا فاطمہ وزیر مملکت ہوں گی۔
اٹھارہ رکنی کابینہ میں سے 13 اراکین قومی اسمبلی، 2 سینیٹرز، تین معاونین اور مشیر ہوں گے۔
Comments
0 comment