190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف احتجاج نہ کرنے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف احتجاج نہ کرنے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ

عالیہ حمزہ کا پارٹی قیادت سے استفسار، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہر صورت چاہیے
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف احتجاج نہ کرنے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2025

احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کو سزا کے فیصلے کیخلاف احتجاج نہ کرنے پر تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا جس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جج کے مس کنڈکٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصلے کے بعد پارٹی کی جانب سے کوئی احتجاج نہ کرنے پر قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا اور استفسار کیا کہ آخر کیوں کوئی احتجاج کیا گیا اور نہ ہی کال دی گئی؟

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد کوئی احتجاج کیا نہ ہی لائحہ عمل بنایا، ہمیں ہر صورت بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہیے۔

ارکان نے بانی پی ٹی آئی کے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور پشاور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تائید کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ سے مشاورت کے بعد اگلہ لائحہ عمل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!